شوٹنگ بال کھیل سندھ کا روائتی کھیلوں میں ایک ہے اسے کے فروغ کے لئے ضلع سطح پر اقدامات کر رہے ہیں۔ سردار خان محمد

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار خان محمد ڈاہری نے کہا کہ ہے کہ شوٹنگ بال سندھ کا روائیتی کھیل ہے اس کے فروغ کے لئے ضلع سطح پر اقدامات کر رہے ہیں ہماررے لئے یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرصوبے میں اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں خصوصاً شوٹنگ بال کھیل کے لئے سندھ کے مختلف اضلاع میں کورٹ اور کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل عبد المجید شیخ ،سرپرست اعلیٰ مدد علی شاہ اور سیکریٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سردار خان محمد ڈاہری نے کہاکہ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے مختصر عرصے میں صوبے کے مختلف شہروں میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ منعقد کرکے مثالی اقدامات کئے ہیں انہوں نے ایسوسی ایشن کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر شوٹنگ بال ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ اُن کی جسمانی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار خان محمد ڈاہری نے اعلان کیا کہ صوبائی سطح پر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا جس کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ ملاقات کے موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری عبدالمجید شیخ نے سندھ میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر صدر سردار خان محمد ڈاہری کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔
جاری کردہ : سیکریٹری اطلاعات