ٹی ایم کی 94 دکانوں کی نیلامی ۔ آخری وقت میں صرف ایک شخص حصہ لینے کیلئے پہنچ گیا۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم کی 94 دکانوں کی نیلامی۔ آخری وقت میں صرف ایک شخص حصہ لینے کیلئے پہنچ گیا۔ مقابلے میں دوسرا شخص نہ ہونے کی وجہ سے نیلامی منسوخ کر دی گئی۔ ٹی ایم اے حکام کے مطابق دکانداروں سے قبضے واگراز کروانے کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے کروڑ کی جانب کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والے بس اسٹینڈ کی 89 دکانیں دو سال سے نیلام نہ ہو سکیں۔ گزشتہ روز 12 ویں مرتبہ نیلامی کیلئے ماسوائے ایک شخص کے کوئی نہ پہنچ سکا۔ جس کے باعث ایک بار پھر دکانوں کی نیلامی منسوخ کر دی گئی۔

اس موقع پر اے سی ٹی ایم اے ملک اختر منڈھیرا ، ڈی ایم او لیہ ملک کریم بخش ، اے سی لیہ منظور خان چانڈیہ، ٹی ایم او کروڑ ملک آصف اورآفیسر فنانس ریاض خان مزاری و دیگر شامل تھے۔ ٹی ایم اے حکام کے مطابق دکانداروں سے قبضے واگراز کروانے کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔