دکانوں میں انتہائی ناقص مٹیریل کی تعمیر سے بہت سی دکانوں میں دراڑیں
Posted on February 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : ٹی ایم اے کروڑ کی جانب سے گزشتہ 2 سال قبل 2.5 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی گئی بس اسٹینڈ مارکیٹ کی 78 دکانوں میں انتہائی ناقص مٹیریل کی تعمیر سے بہت سی دکانوں میں دراڑیں پر چکی ہیں۔ ٹی ایم اے حکام کو گزشتہ سال کے دوران کئی مرتبہ تحریری طور پر اور اخبارات کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ لیکن کوئی شنوئی نہ ہوئی۔ عوامی سماجی شہری حلقوں نے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمان اور محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق 2 سال قبل ٹی ایم اے کروڑ نے 2.5 کروڑ روپے مالیت کی خطیر رقم سے کروڑ بس اسٹینڈ میں 3 ٹھیکیداروں کے ذریعے 78 دکانیں تعمیر کروائی۔
جن میں انتہائی ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا۔ دوران تعمیر شہریوں اور صحافیوں نے اس وقت کے حکام کو نشاندہی کی لیکن اس وقت کے صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے چہیتے ٹھیکیداروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
دکانوں کی صورت حال یہ ہے کہ بہت سی دکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ 6 ماہ قبل آنے والی آندھی سے کچھ دکانوں کے بینرز اڑ گئے۔ جبکہ اکثر دکانوں کے شٹل گیٹ خراب ہونے کے باعث دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com