شور کوٹ: ٹریکٹر ٹرالیوں میں تصادم، ایک نہر میں جا گری، 16 افراد لاپتہ

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ کی تحصیل شور کوٹ میں دو ٹریکٹر ٹرالیو ں کی ٹکر سے ایک ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار 50 افراد نہر میں گر گئے، 34 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 16 افراد کی تلاش جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق 337 پل کے قریب دو ٹریکڑ ٹرالیوں میں ٹکر ہو گئی، ٹکر کی نتیجے میں ایک ٹرالی نہر میں گر گئی۔

ٹرالی میں سوار 50 افراد نہر میں گر گئے جن میں سے 34 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 14 بچے اور دو خواتین تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کا شکار ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد دربار بری سلطان سے حاضری کے بعد گھر کی طرف جا رہے تھے۔