لاہور (جیوڈیسک) شارٹ فال بڑھنے سے جنوبی پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ شہری حلقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
میپکو میں بجلی کی طلب دو ہزار آٹھ سو اکہتر میگاواٹ کے مقابلے میں دو ہزار ستانوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شارٹ فال سات سو چوہتر میگاواٹ ہے۔ صارفین کو اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ تکنیکی خرابیوں اور وولٹیج میں کمی جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔