شارٹ فال میں اضافہ ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کرگیا

Load Shedding

Load Shedding

ملتان (جیوڈیسک) میپکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچنے سے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع خانیوال ،بہاولپور ، لودھراں ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، لیہ بھکر ، رحیم یار خان ، وہاڑی اور ملتان میں بجلی کی کل طلب 3770 میگا واٹ ہے۔

جبکہ میپکو ریجن کی جانب سے 1890 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے شارٹ فال 1880 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔