کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وفاقی اور پنجاب حکومت پر طنز کے تیر برسا دیئے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس پر ساری کابینہ کو سانپ سُونگھ گیا۔
وزیراعظم طبعیت خراب ہونے پر اسپتال گئے مگر اگلے دن شاپنگ بھی کرتے رہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم کے بیٹے اور صاحبزادی نے بھی اعتراف کر لیا ہے کیا ان کو پیپلز پارٹی یا عمران خان نے سکھایا ہے؟۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں ایک چھوٹو نے پورے پنجاب کو ہلا کر رکھ دیا۔