لاہور (جیوڈیسک) پوری رات گزر گئی ۔منہاج القر آن والے بھی جاگتے رہے۔ ڈنڈا بردار فورس بھی انتظار ہی کرتی رہ گئی۔ نہ کوئی ہیلی کاپٹر اترا۔ نہ ہی پولیس نے طاہر القادری کو گرفتار کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے صدر کا دعویٰ ، دعویٰ ہی رہ گیا۔گزشتہ رات پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے طاہر القادری کی گرفتاری کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی منظر کشی بھی کی۔
تاہم یہ دعویٰ دعویٰ ہی رہ گیا ، پوری رات گزر گئی۔ ڈنڈا بردار فورس بھی انتظار ہی کرتی رہ گئی۔ نہ کوئی ہیلی کاپٹر اترا۔ نہ ہی پولیس نے طاہر القادری کو گرفتار کیا۔
ادھر ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے بھی ایسے کسی بھی منصوبے کی تردید کی اور کہا کہ ہیلی کاپٹر سے صرف شہر کی نگرانی کی جائے گی تا کہ شہر میں امن و مان کی قیام کو یقینی بنایا جا سکے، طاہر القادری کے خلاف آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔