کندھ کوٹ میں فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار جاں بحق

Kandhkot

Kandhkot

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) رسالدار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 رینجرز اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ کندھ کوٹ کے علاقے رسالدار میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے معمول کی گشت پر مامور رینجرز اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی شناخت عباس اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئےسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔