تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) 14 اگست ہمارے پیارے وطن عظیم پاکستان کی جشن آزادی کا دن ہوتا ہے جو کہ پورے ملک میں شان وشوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔تلہ گنگ میں TMAکے زیر سرپرستی کیمبرج انٹرنیشنل سائنس کا لج اور تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی نے مشترکہ پیشکش کے ساتھ ورائٹی شو(سلامت رہے پاکستان) پیش کیا جو کہ 14اگست رات 9:00بجے سے رات 12:00تک جاری رہا۔ مزاحیہ ودلچسپ خاکے ،ملی نغموں ،قوالی،میجک شو اور انعمات کے خزانوں نے عوام کے دل جیت لئے۔
اس شو مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر واصف الر رحمان ،TMOملک عابد حسین،DSPتلہ گنگ فضل عباس ،صدر مجلس راجہ زولفقار علی ،پرنسپل کیمبرج انٹرنیشنل کالج محمد سفیر اعوان، MD محمد توقیر اعوان,ڈاکٹر علی حسنین نقوی تھے۔ تلاوت و نعت کے بعد پروگرام میںٹیبلو جوکہ کیمبرج سائنس کالج کے بچوں نے پیش کرکے پشاور APSکے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ فلاحی ،علمی ،ادبی ،ثقافتی تنظیم تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے معروف فنکاروں نے تلہ گنگ ضلع بنائو کے موضوعات پر مزحیہ و دلچسپ ڈرامے پیش کیے۔
دیگر اثناء میں میجک شو،ملی نغمے،قوالی اور انعامات بھی پیش کئے گئے جس کو عوام نے بے حد سہریا۔TMAکے افسران نے تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے عہداران وممبران کی اس کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کے عوام کو تفریح پہنچانے والے پروگرام منعقد ہونے چاہیں۔تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے جنرل سیکٹری ایم۔طاہر سلیم نے کافی عرصے کے بعد عوام کو اپنے الظاظوں سے محظوظ کیا۔
جبکہ صدر مختار احمد فاروقی نے بھرپور پرفورمنس کی نائب صدر غلام رضا پاشا نے میجک پیش کیا،نائب صدر دوم اللہ دتہ ،مستجاب حیدر پاشا نے خصوصی شرکت کی،تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی کے دیگر فنکاروں میں ایم۔کامران سلیم کالمسٹ،برہان شفقت فین آف شاہ رخ خان،عثمان علی خالد U & K STUDIOکے CEO،حمزہ مدنی،محمد جہانزیب اقبال،اختر حسین ٹہی،سرفراز احمد،ملک کاشف علی،طارق ملک سرپرست اعلی TASسید علی ہمدانی شامل تھے جنہوں نے رات دن کی محنت کے بعد کامیاب پروگرام منعقد کروایا۔
دریں اثنا ء میں اس تمام پروگرام کا سہرا U & K STUDION & PRODUCTION HOUSE کے سر جاتا ہے جنہوں نے تمام تر انتظام سنبھالے۔