سیلا ب زدگان کی امداد کیلئے فیشن شو

 Fashion Show

Fashion Show

لاہور (جیوڈیسک) سیلا ب زدگان کی امداد کیلئے فیشن شو کا انعقاد گزشتہ روز مقامی ہال میں ہواجس میں نامور ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔ کیٹ واک کے دوران ماڈلزنے ریمپ پراپنے جلوے بکھیرے۔

اس موقع پر ڈانسرلکی علی اور رباب الماس نے گانو ں پر رقص پیش کیا جبکہ مختلف گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے منتظم قاسم وارثی تھے۔