ہماری شوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، طارق طافو

Tariq Tafoo

Tariq Tafoo

کراچی (جیوڈیسک) موسیقارو گلوکار طارق طافو نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے مجھے جو عزت بخشی ہے وہ میرے لیے اعزازہے مگر اب میں اپنے کام کو دنیا بھر میں پھیلانا چاہتا ہوں۔ ہماری موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے اور مہدی حسن، میڈم نورجہاں، ایس بی جان، نصرت فتح علی خان، سمیت کئی گلوکار آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے ماضی میں تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔ میرے والدطافوکی میوزک انڈسٹری کے لیے جوخدمات ہیں انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔