لاہور (جیوڈیسک) ماڈل واداکارہ ندا علوی نے کہا کہ شوبز میں پرفارمنس کی بنیاد پر اپنی شناخت بنانا چاہتی ہوں، میں نے کبھی بھی سفارش کا سہارا نہیں لیا۔ وہ گذشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ندا علوی نے کہا کہ اپنی بہنوں آشا اور سجناں کو دیکھ کر ہی ماڈلنگ اور ایکٹنگ میں آنے کا شوق پیدا ہوا ،ان کے ساتھ چند ایک پراجیکٹ بھی کیے۔
انھوں نے شوبز سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے مگر میں اس کو جاری رکھوں گی۔ جس میں میری بہنیں بھرپور سپورٹ کر رہی ہیں، فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف ٹی وی ڈرامہ اور ماڈلنگ کر رہی ہوں ۔ لاہور سے زیادہ کراچی میں ٹی وی پروڈکشن ہورہی ہے جہاں سے اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرنے جائونگی۔