شوبز کی 2013 کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری

Furbyz

Furbyz

فوربیز نے شو بز کی سال 2013 کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی، ٹاک شو کی سابق میزبان اور ٹی وی نیٹ ورک کی مالک اوپرا ونفرے پہلے نمبر پر آ گئیں۔

معروف گلوکارہ لیڈی گاگا دوسرے اور ہالی وڈ کے ڈائریکٹر سٹیون سپیلبرگ تیسرے نمبر پر آ گئے۔ فہرست میں گلوکارہ بیونسے چوتھے جبکہ گلوکارہ میڈونا پانچویں نمبر پر ہیں۔ گلوکار ٹیلر سافٹ چھٹے، پاپ سنگر بن جووی ساتویں جبکہ ٹینس سٹار راجر فیڈرر فہرست میں آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبئر نویں اور این ڈی جنیری دسویں نمبر پر ہیں۔ گزشتہ سال نمبر ایک پر رہنے والی امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز اس سال بارہویں نمبر پر ہیں۔