پشاور پولیس نے عید الفطر کے لیے فول پورف سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ جس کے تحت پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
پشاور میں عیدالفطر کے موقع پر قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیا ہے۔ جس کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ اور پر ہجوم مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔ جبکہ قبائل سے آنے والے راستو ں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ عید کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ٹریفک پلان کے تحت رمضان کے آخری دنوں اور عید کے موقع پر کینٹ اور اندرون شہر کی بعض شاہراہوں کو مخصوص اوقات میں گاڑیوں کے لئے بند کیا جائے گا۔ صدر روڈ اور جمرود روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔