ممبئی (جیوڈیسک) بلاک بسٹر فلم عاشقی ٹو کی جوڑی اداکارہ شردھا کپور اور ادیتیہ رائے کپور اب فلم اوکے جانو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں فلم کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں حیدر آباد میں ہیں۔
اوکے جانو تامل سپر ہٹ مووی اوکے کنمانی کا ری میک ہے۔ ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں نصیر الدین شاہ بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔
فلم آئندہ سال جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ شردھا کپور اور ادیتیہ رائے کی عاشقی ٹو کو خوب پذیرائی ملی تھی اور فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں بھی کامیاب ہوئی تھی۔