ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو اور ایک ولن میں اپنی منفرد اداکاری سے نام و مقام بنانے والی اداکارہ شردھا کپور اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ شردھا کپور نے اپنی آنے والی نئی ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلم ’’حیدر‘‘ کیلئے اپنی آواز میں کشمیری فوک گانا ریکارڈ کروایا ہے۔
اس فلم میں شردھا ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اسی کردار کی مناسبت سے ک شمیری زبان میں انہوں نے یہ گانا گایا اور ریکارڈ کر وایا۔ اس فلم کی کہانی ولیم شیکسپیئر کے معروف ناول ہیملٹ سے ماخوذ ہے جبکہ کامیاب بالی ووڈ فلم’’ کمینے‘‘ کے ہدایت کار وشال بھردواج اسے ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جسے اس سال 2 اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ نے فلم’’ گلاب گینگ‘‘ اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فلم’’ ہائے وے‘‘ کے لئے سونگ کو اپنی آواز میں ریکارڈ کر وائے ہیں۔