صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری نے مزید 8 نایاب مور نگل لئے

Moore Swallows

Moore Swallows

تھرصحرائے (جیوڈیسک) تھر کا حسن رانی کھیت بیماری کے پنجوں سے نہیں نکل سکا ہے، آج بھی بیماری میں مبتلا 8 نایاب مور ہلاک ہو گئے۔ تھرپارکر میں موروں کی دشمن بیماری رانی کھیت ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق رات سے اب تک گاوں سرجائی میں 4 اور گاوں دابڑی میں 4 مور ہلاک ہو چکے ہیں ،جس کے بعد چار روز کے دوران رانی کھیت سے ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے۔