جمبر (نامہ نگار) جمبر میں مسیحی برادری نے شہزاد مسیح اور شمع بی بی کے ظالمانہ قتل کے خلاف مظاہر کیا۔ مظاہرہ گلشن بستی سے شروع ہوا اور جمبر موڑ پر ختم ہوا۔
مظاہرین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر حکومت سے مطالبہ کیا ہوا تھا کہ مسیحی برادری کو انصاف دیا جائے۔ شہزاد اور شمع بی بی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتا رکرکے ان کو سزا دی جائیں۔
مقررین نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ دینا گورنمنٹ کا کام ہے مگر وہاں پر پولیس نے تماشائی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قاتلوں کو سزائیں نہ دی گئیں تو ہمیں دھرنا دینا پڑا تو اس سے گریز نہیں کریں گے۔