درگاہ قلندر شہباز کے طلائی دروازے سے سونا چوری کی کوشش

Shrine Shahbaz Qalandar

Shrine Shahbaz Qalandar

سیہون (جیوڈیسک) درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے طلائی دروازے سے بھاری مقدار میں سونا چرانے کی کوشش ناکام، شیشے توڑ کر سونا نکالنے کے بعد نامعلوم چور اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے درگاہ کی چھت سے داخل ہو کر طلائی دروازے کے شیشے توڑ کر بھاری مقدار میں سونا چوری کرنے کی کوشش کی تا ہم چور دروازے سے بھاری مقدار میں سونا نکال کر نامعلوم وجوہ کی بنا پر سونا وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔