شرافی گوتھ اور نبوہ گوتھ دھشت گردوں کی آمائش گاہ بن گئے جھاں پولیس اور رینجرز بھی جانے سے گھبراتی ھے
Posted on October 3, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : کراچی کو دھشت گردوں نے بیروت بنا دیا انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران کی لاپروائی، کیونکہ اعلی افسران تو درجنوں پولیس موبائل کے ھمراہ نکلتے ھیں جبکہ ڈیوٹی دینے والا پولیس اھکار اکیلا کھڑا ھوتا ھے پچھلے دنوں باغ کورنگی پل کے پاس ایک حادثہ پیش آیا ڈیوٹی پہ موجود چار پولیس اھلکار اپنے فرائض سر انجام دے رھے تھے کہ اسی دوران ڈکیت گروپ جو باغ کورنگی پل پہ کافی عرصے ڈکیتی کی وارداتیں کر رھا ھے۔
پولیس موبائل کو دیکھتے ھی انیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے تین اھلکار موقع پر ھی شھید ھو گئے یہ ڈکیت جدید اسلحے سے آئے تھے۔ پولیس موبائل پہ فائرنگ کر کے وہ ڈکیت واپس شرافی گوتھ میں چلے گئے۔ شرافی گوتھ اور اس ھی کے برابر میں نبوہ گوتھ دھشت گردوں کا اڈہ ھے۔
جھاں ھر قسم کی چوری کی گاڑیاں منشیات اور جدید اسلحہ ملتا ھے۔ شرافی گوتھ اور نبوہ گوتھ لاتعداد افراد اپنی گاڑیوں سے محرم ھو گئے پولیس بھی ان علاقوں میں جانے سے ڈرتی ھے۔ اعلی حکام سے گزارش ھے کے ان ڈکیتوں کو پکڑا جائے اور جو تین پولیس اھلکار شھید ھوئے تھے ان کے اھل خانہ کی مدد کی جائے کیونکہ اب تک ان شھداء کے اھل خانہ کی کوئی امداد نھیں کی گئی۔