لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شروتی حسن فلم ’’بچھڑے سبھی باری باری‘‘ میں ینگ ٹو اولڈ کردار نبھائیں گی جس کے ڈائریکٹر تیگما نشو دھولیا ہے جنہوں نے دیگر کاسٹ میں امیت سدھو، ودیوت جاموال، عرفان خان اور منوج باجپائی کو فائنل کیا ہے۔
شروتی حسن جو ماضی کی معروف اداکارہ ساریکا اور کمل حسن کی صاحبزادی ہیں، نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’’لک‘‘ سے کیا جس میں ان کے مقابل عمران خان ہیرو تھے۔ سسپنس، ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم میں اس کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔
مگر بالی ووڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرزکی اولین ترجیح نہ بن سکی۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کے لوگوں کا رویہ دیکھتے ہوئے تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا، جہاں اسے اچھے پراجیکٹ مل گئے۔
سال 2011ء میں فلم ’’دل تو بچہ ہے ‘‘ اجے دیوگن کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھایا، پچھلے سال ’’رمیا وستہ ویا‘‘ ریلیز ہوئی جس میں پربھو دیوا نے نئے اداکار گریش کمار کے مقابل ہیروئن لیا مگر لواسٹوری پر مبنی یہ فلم فلم بینوں کو متوجہ نہ کرسکی۔