حیدر آباد (جیوڈیسک) بولی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پہلا خصوصی گانا تیار کر لیا گیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ”مائی ڈے ان دی سن“ خود ہی لکھا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ”مائی ڈے ان دی سن“خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کریں گی۔ 30سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اپنا پہلا گانا میوزک ڈائریکٹر احسان ایلائے کے کے ساتھ ملکر ریکارڈ کرایا ہے۔
شروتی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ احسان ایلائے کا میوزک سنتے جوان ہوئی ہیں اور انھیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے پہلے گانے کیلئے بھی ان دونوں شخصیات نے موسیقی ترتیب دی ہے۔
احسان ایلائے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ شروتی بے حد باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین نغمہ نگار بھی ہیں۔ علا وہ ازیں ان کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ اداکارہ آئندہ بھی نغمے لکھنے کے ساتھ گلوکاری جاری رکھیں گی۔