لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کیا اور ان سے گرین شرٹس کی سیکیورٹی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اچیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کیا اور ہماچل پردیش کے وزیراعلی کی جانب سے گرین شرٹس کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انڈین بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے شہریار خان کو یقین دہانی کرائی کہ پورے ایونٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونا ہے تاہم ریاستی وزیراعلی نے قومی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔