لاہور (جیوڈیسک) رابی پیرزادہ نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں لڑکی کے لیے کام کرنا بہت مشکل تھا مجھے شوبز میں آنے میں بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا میرے ابا آرمی میں چاچا مذہبی ہیں، میں نے قائل کیا آپ بارڈر پر جو جنگ لڑ رہے ہیں میں میڈیا پر لڑ رہی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال فیملی سے چھپایا کہ شوبز میں ہوں۔ کراچی روشنیوں کاشہر ہے۔ پہلے موبائل چھین جاتے تھے اب نہیں چھینتے اچھی بات ہے۔
آئی لو سندھ۔ آئی لو اجرک میں فوجی بیگ راؤنڈ سے تعلق رکھتی ہوں۔ آئٹم سونگ کرنے والے کو میڈیا فوری راتوں رات اسٹار بنادیا جاتا یے۔ میڈیا منفی کام کو آگے بڑھانے کی بجائے مثبت کام کرنے والوں کو آگے بڑھائے۔
رابی پیزادہ نے مزید کہا کہ مجھے کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی۔ پندرہ برس کی عمر میں ٹی وی ڈراموں اور مختلف کمرشل میں کام کیا تو مجھے پہچان مل گئی تھی۔
انہون نے کہا اگلے ہفتے برطانیہ جاری ہوں جہاں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لوں گی یہ فلم بھارت اور پاکستان میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی اس کے ساتھ لندن کے ارینا ویملے میں منعقد ہونیوالے کنسرٹ میں آواز کا جادو جگاؤں گی۔