شجاع آباد (جیوڈیسک) شجاع آباد میں قانون کے رکھوالے پر طاقت کا نشہ چڑھ گیا ، پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل ٹکرانے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ شجاع آباد میں قانون کا رکھوالا آپے سے باہر طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ، سڑک پر ہی عدالت لگالی ۔ شہری صفدر موٹر سائیکل پر دو خواتین کے ساتھ جارہا تھا کہ اس کی بائیک پولیس والے کی بائیک سے ٹکرا گئی جس پر اس کا میٹر شارٹ ہوگیا اور اس نے شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنادیا ۔
شہری نے منت سماجت کی لیکن پولیس والے کو ذرا دیا نہ آئی ۔ شہری صفدر کا کہنا تھا کہ غلطی پولیس والے کی تھی پھر بھی اس نے تشدد کیا ۔ لوگ کچھ دیر تک تماشا دیکھتے رہے پھر بیچ بچاؤ کرانے کیلئے میدان میں آئے اور شہری کی جان چھڑائی ۔