لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک ادارے کو کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکا خون ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو اتارے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ماڈل ٹائون لاہور میں صوبا ئی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ شہید او ردیگر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ شجاع خانزادہ شہید بہادراور جرات مند انسان تھے جنہوں نے ملک وقوم کے امن کیلئے اپنی جان نچھاور کی، اسی راستے پر چل کر ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرینگے۔
وزیر اعلیٰ نے کابینہ کمیٹی سے ادارہ شجاع خانزادہ کے نام منسوب کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کیں۔