لاہور : شجاع خانزادہ تورتبۂ شہادت سے سرفراز ہو کر امر ہو گئے لیکن قوم ایک بہادر سپوت سے محروم ہو گئی ۔اُن کی اِس لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یہ بجا کہ ”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ”لیکن یہ بھی سچ کہ کرنل شجاع خانزادہ جیسے جری سپوتوں کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔
کرنل شہید خود وزیرِ داخلہ تھے ، اگر چاہتے تو اپنے لیے محافظوں کی آہنی دیوار کھڑی کر سکتے تھے لیکن اُن کا مطمعٔ نظر تو قوم کو دہشت گردوں سے بچانا اور وطنِ عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنا تھا اِس لیے اُنہوں نے کبھی اپنی پرواہ نہیں کی ۔ایسا جذبہ قرونِ اولیٰ کے مسلمان حکمرانوں میں تو پایا جاتا تھا ،مگر اب کہاں ۔۔۔۔۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان اور اُس کے عہدا داران اِس بزدلانہ دہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔
پروفیسر رفعت مظہر صدر(w) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمنسٹس) (PFUC