شجاع خانزادہ شہید عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ غلام دستگیر خان

Ghulam Dastgir Khan

Ghulam Dastgir Khan

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ شہیدعوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیںگے مٹھی، بھر دہشت گرد 19کروڑ عوام پر اپنی سوچ مسلط کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے،قوم شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔

دہشت گرد تنظیمیں ہتھیا رپھینک کر قانون کے دائرے میں آجائیں ,ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ ایک نڈر اور قابل انسان تھے جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔

لیکن دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکایا،قوم انکی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف قوم کے حقیقی مرد مجاہد ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کیا اور انکی مشاورت سے آپریشن ضرب عضب جیسا جرات مندانہ قدم اٹھایا۔

وہ دن دور نہیں جب افواج پاکستان ،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک میں امن لے کر آئیں گی،دہشت گرد تنظیموں اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں آجائیں ورنہ بد ترین تباہی ان کا مقدر ہے۔