کراچی : کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی خودکش حملہ میں شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہید شجاع خانزادہ کی شہادت سے پاکستان ایک نڈر اور جرات مند سپوت سے محروم ہوگیا اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث پنجاب کالعدم تنظیموں کا نہ صرف گڑھ بن چکا ہے۔
پنجاب حکومت کے مخصوص عناصر بھی ان کالعدم تنظیموں کی سرپرستی میں ملوث ہیں نعیم کھو کھر نے کہاکہ آپریش ضرب عضب کے بعد جس طرح پوری قوم نے کراچی سمیت ملک بھر میں جشن آزادی انتہائی حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا وہ ان دہشت گردوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔
انہوں نے اپنی مذموم کاروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو نشانہ بنا کر پنجاب حکومت کو کھلا چیلنج کردیا نعیم کھو کھر نے شہید شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے پوری مسیح قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔