کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے باہمی اتحاد کے لئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پرویز مشرف سے بھی ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین آج سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کر رہے ہیں، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال کے علاوہ مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے انضمام پر تفصیلی بات ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا نے بھی پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگی دھڑوں کے انضمام پر تفصیلی بات کی گئی۔