کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت بلاول ہاؤس پہنچے اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کو اپوزیشن کے مضبوط گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، محاذآرائی نہیں چاہتے مگر جمہوریت کو ہائی جیک نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے اپیل کی کہ اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈا پر متفق ہو جائیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمارا ڈیرہ تو اب پنجاب میں ہو گا جس پر چودھری شجاعت نے کہا کہ ہمارے ڈیرے سے بھی ہو کر جائیں۔