نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ دس فوجی اہلکاروں کے برفانی تودے تلے دب جانے سے انہیں ذاتی صدمہ ہوا تاہم اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے گلیشیئر سے فوجیں نہیں ہٹائی جا سکتی ہیں اور نہ ہی یہ مسئلے کا حل ہے۔
بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ کسی بھی فوجی اہلکار کے زندہ بچ جانے کی امید بہت ہی کم ہے۔ پچاس ڈگری سے بھی کم درجہ حرارت میں امدادی ٹیموں کو آپریشن جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
منوہر پاریکر نے کہا پچھلے کئی برسوں سے سیاچن گلیشیئر پر بہت سہولیات فراہم کرنے کے باعث فوجی جوانوں کے طاقت میں اگرچہ کمی آئی ہے تاہم ناگہانی آفتوں سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت اقدامات اٹھانا انسان کے بس سے باہر ہے۔