سیالکوٹ (جیوڈیسک) کار میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے جو وزیرآباد سے سیالکوٹ کے علاقہ گوہد پور جا رہے تھے۔
کار تیز رفتاری کے باعث نول موڑ کے قریب موٹرسائيکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے جانیوالی بجری سے بھری ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجہ میں رضوان، حمزہ اور صداقت جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تمام افراد کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے گاڑی کاٹ کر باہر نکالا۔ زخمیوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔