سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ سکھر میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان سڈل کو سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سکھر میں آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان سڈل کی نمازجنازہ سیالکوٹ میں ان کے آبائی علاقہ مبارک پورہ میں ادا کی گئی۔
جس میں اعلی افسروں کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شہید کو ان کے آبائی قبرستان عبدالحکیم میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ آرمی کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔