سیالکوٹ : ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں مقدمہ قتل کے دو ملزمان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

مجرمان ظفر اقبال اور خالد نے 1996 کو سیالکوٹ کے گاؤں ملکے میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کیا تھا۔

دونوں کی طرف سے کی جانے والی رحم کی تمام اپیلیں خارج کر دی گئی تھیں جس پر آج صبح ظفر اقبال اور خالد کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔