سیالکوٹ (شاہد محمود) سیالکوٹ شہر کے ایریا ملکے خوردمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی کا کریک ڈائون۔ لوگ روزے کی حالت میں گھروں سے باہرسخت دھوپ میں تڑپتے رہے کوئی پرساں حال نہ تھا۔
علاقے کے رہائشیوں کے مطابق بجلی کی لائن میں خرابی کے باعث بجلی چوبیس گھنٹوں سے مسلسل بند تھی۔ جبکہ لوگوں نے بجلی کے متعلقہ آفس شکائت درج کرائی تو انہوں نے لائن مین بشیر اور طارق کا فون نمبر دیاجنہوں نے بغیر رشوت کے بجلی ٹھیک کرنے سے انکار کردیا۔
علاقے کے احتجاج کے باعث دونوں لائن مینوں نے اپنے موبائل نمبر بند کردیے۔اتوار کے دن کی وجہ سے متعلقہ ایس ڈی اوکا آفس اور شکائیت نمبر بھی بند ملے۔
بجلی تاحال نہ بحال نہ ہوسکی اور لوگوں گھروں کے باہر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔