سیالکوٹ (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی، 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان سیالکوٹ کے علاقہ کرسچن کالونی میں غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج چلا رہے ہیں جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 3 ملزمان امتیاز ، ظہیر اور فراز کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 40 موبائل فون، 20 لیپ ٹاپ ، مختلف کمپنیوں کی 200 سمز ، 5 ایل سی ڈیز ، 2 روٹر مشینیں برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی اور ان سے اس امر کی بھی پوچھ گچھ کی جائے گی کہ اس گروہ میں کون لوگ ملوث ہیں اور اس گروہ کی سرگرمیاں بیرون ممالک کالز کے علاوہ اور کیا رہی ہیں۔