سیالکوٹ، سابق تحصیل ناظم کے جعلی دستخطوں سے بوگس فائلوں کا ریکارڈ طلب

سیالکوٹ : ٹی ایم اے عملہ کی ملی بھگت سے سابق تحصیل ناظم سیالکوٹ کے جعلی دستخطوں سے بوگس فائل تیار کر کے 60لاکھ روپے زائد کی کرپشن کی گئی ۔ڈائریکٹر جنرل انسپکشن لوکل گورنمنٹ نے صحافی سلیم قلمکار کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر پرویز اقبال بٹ نے 2010ء میں اپنے من پسند ٹھکیداروں احاجی محمد فیاض ،غلام قادر ،اویس باری ،محمد ریاض سمیت سابق ٹی ایم او عبدالحمید قاسم ،ٹی او آئی اینڈ ایس تنویر سندھو کی ملی بھگت سے یونین کونسل کر یم پورہ کی ترقیاتی سکیموں کی بوگس فائلیں تیار کر کے سابق تحصیل ناظم امتیاز الدین ڈار مرحوم کے دورہ اقتدار میں ان کے جعلی دستخط کر کے 60لاکھ روپے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔

جبکہ سابق ایڈمنسٹریٹر تجمل عباس اور ٹی او آئی اینڈ ایس طاہر بن سعید نے بذریعہ سودے بازی کر کے مین ہولز کی تنصیب و مرمت حریداری سامان بجلی ،سٹریٹ لائٹس ،پیچ ورک شعبہ صحت و صفائی اور سیلاب کی مد میں کروڑ وں روپے کی لوٹ کھسوٹ کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔