شیخ الحدیث، محدث سیالکوٹی علامہ حافظ محمد عالم رحمتہ اللہ علیہ کا 15واں سالانہ عرس مبارک

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ: شیخ الحدیث، محدث سیالکوٹی علامہ حافظ محمد عالم رحمتہ اللہ علیہ کا 15واں سالانہ عرس مبارک زیر صدارت صاحبزادہ حافظ محمد حامد رضا سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد کشمیر (کل) مورخہ 18۔ اکتوبر بروز ہفتہ دارالعلوم جامعہ حنفیہ دو دروازہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق ختم شریف، چادر پوشی بعد نماز عصر تا مغرب جبکہ خطابات کی نشست بعد نماز عشاء ہو گی جس میں عالمی مبلغ اسلام پیر سید محمد ہاشمی میاں آف انڈیا، پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی آف بھکی شریف، صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان اور علامہ حافظ فضل احمد چیئرمین سنی حریت کونسل آف برطانیہ خصوصی خطاب کریں گے اور معروف نعت خواں بحضور سرور کونین نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔