سیالکوٹ: مکان کی چھت گر گئی،5 افراد جاں بحق

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے گجر ٹاؤن میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں ماں اور 4 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔