سیالکوٹ (جیوڈیسک) شکر گڑھ کی رہائشی خاتون کی شادی چار سال قبل سیالکوٹ میں اعظم نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ مقتولہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ اعظم پہلے سے شادی شدہ تھا اور اپنی پہلی بیوی کے ساتھ ملکر مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اعظم نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر نورین کو آگ لگائی ہے۔ تھانہ سول لائن میں پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدیت میں اعظم کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔