سیالکوٹ : انڈین شیلنگ سے مکانات کو نقصان
Posted on January 30, 2015 By Majid Khan مقامی خبریں
Sialkot Indian Shelling
سیالکوٹ (جیوڈیسک) انڈین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کو ورکنگ باؤنڈری کے قریب پاکستانی دیہات پر بلااشتعال شدید گولہ باری کی۔
گولہ باری کا نشانہ بننے والے دیہات میں شارواہ، جوئیاں، ہرپل، انولا،دھمالا، بجرہ گڑھی،عمیروالا، تھٹی مندروال، رنگور، بھاگی یاری شامل ہیں۔
چناب رینجرز کے مطابق، بی ایس ایف نے دو دن تک خاموشی کے بعد شام سات بجے بھاری گولہ باری شروع کر دی جو رات گئے تک جاری رہی۔
کھیتوں میں گرنے والے کچھ انڈین شیل پھٹ نہ سکے لیکن دوسرے شیلوں کی وجہ سے مختلف مکانوں کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ چناب رینجرز کی موثر جوابی کارروائی پر ہندوستانی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔
گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رینجرز حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف نے جنگ بندی معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com