سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کہانی

Allama Iqbal

Allama Iqbal

جس طرح پاکستان بنانے کا خواب علامہ محمد اقبال دیکھا اوراس کی تعبیر قائداعظم محمد علی جناح نے پائیہ تکمیل تک پہنچایا سیالکوٹ کانام شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی وجہ سے پہلی بار بین الاقوامی سطح پر معروف ہوا ۔

یہاںکے باسیوں نے اپنی محنت اورلگن اس شہر کو کاروباری سطح پر متعارف کرایا۔سیالکوٹ کا جہاں حسن وجمال کاکوئی ثانی نہیںرکھتاکیونکہ میڈم نورجہاں کا مشہورگیت ”تیرے مکھڑے تے کالا کالا تل وے منڈیا سیالکوٹیانے شہرت پائی آج کھیل کا میدان ہو یا ہسپتال میں آپریشن تھیٹرہو یاکھلاڑیوں کے زیب تن لباس ہو،یا جلد کی بنائی کی پتلون اورجاکیٹ،یاکرکٹ کاگیندہو یاکرکٹ کابلا،فٹ بال ہو یہاں کی مصنوعات میں عالمی شہرت کی حامل ہیں جو اپنی مثل آپ ہے۔

اس شہرہ آفاق شہر نے ایک کارنامہ سرانجام دیا جو آج تک کوئی شہر کیا کوئی ملک سرانجام نہیں دے سکاوہ ہے نجی بین الاقوامی ایئرپورٹ جو صرف اور صرف سیالکوٹ کو یہ اعزازحاصل ہے کیونکہ سیالکوٹ دنیا پہلا نجی ایئرپورٹ بناہے۔

سیالکوٹ کے تاجروں نے اپنے شہر کو بین الاقوامی سطح پرملانے کی ٹھان لی اورایک خواب دیکھا کہ سیالکوٹ میں بین الاقوامی ایئرپورٹ ہوناچاہئے لیکن اللہ تعالی نے ہمیشہ ان لوگوں کی مددکی جن کی نیتیں ٹھیک ہوتی ہیں اور محنت کرنے والوں کا ثمر سے نوازتاہے انہی تاجروں نے ایئرپورٹ کا خواب دیکھااور اس کی تعبیرکے لئے شب وروز محنت لگن سے کی اورآج ان کا خواب کی تعبیر کے لئے سیالکوٹی تاجروں نے سب سے پہلے کویت کا دورہ کیا۔

یہاں پاکستانی کمیونٹی کے تاجروں کا اس میں بھرپورحصہ لینے کے لئے کہااور ڈائریکٹرز بننے کی آفر کی کویت میں پی آئی اے کی پہلی پرواز سیالکوٹ سے کویت آئی اوراب سیالکوٹ بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوچکاہے جو خامیا ں ہیں ان دور کرنے کے لئے جدید ترین آلات ایئرپورٹ پر نصب کئے جارہے ہیں۔

Security Sialkot

Security Sialkot

اور مسافروں کی سیکیورٹی کے لئے موبائل پولیس گاہے بگاہے ان علاقوں میں موجودرہتی ہے کیونکہ شروع شروع میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پراترنے والے مسافروں کا راستے میں لوٹ لیا جاتا تھا جس پر مسافروں میں شدید پریشانی لاحق تھی جس پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس کا سختی سے نوٹس لیا۔

مسافرو ں کے خوف کو ختم اورانہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے سیالکوٹ لااینڈ آرڈر نافذ کرنے والے اداروں کومطلع نہیں ہی بلکہ مکمل سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے کا کہااوراس چیلنج سے نمٹنے کے لئے پولیس نے اعلی حکام نے پٹرولنگ کی نفری بڑھا دی تاکہ مسافروں کو کسی قسم کا خوف طاری نہ ہو آج سیالکوٹ ایئر پورٹ ان سیکیورٹی اداروں کی سخت محنت اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی وجہ سے مسافروں اورایئرلائنزسے کچھا کھچ بھررہاہے۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ(سیال) نجی شعبے کا ایک اومیگا اور یونیک پراجیکٹ ہے جہاں جدید ترین مشینری کی تنصیب کیلئے مقدور بھر کوششیں جاری ہیں ، کارگو ٹرمینل اور مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرمینل آپریشنل ہیںائیر پورٹ سیکورٹی فورس،کسٹم حکام اور ایف آئی اے کے ارباب اختیار اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروفِ کار ہیں۔

مزید برآں سیال کی مینجمنٹ مسافر وں کو سہولتیں بہم پہنچانے میں ہمہ تن گوش ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری کی ایک انتہائی مستندشخصیت میجر جنرل (ر) امیر حیدر خان کو سیال کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

Pakistan Flag

Pakistan Flag

پاکستان بزنس فورم کویت کے صدر محمد عارف بٹ بھی سیال کے ڈائریکٹران میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جس پر کویت میں مقیم سیال کے دیگر ڈائر یکٹران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک خوشگوار اضافہ قرار دیا ہے۔موصوف ایک عرصہ سے کویت میں مقیم ہیںاور اپنی ذاتی کاروباری مصروفیات کے علاوہ کارِ خیر میں بھی مصروفِ عمل ہیں۔اس طرح ان کی موجودگی سیال کے اومیگا پراجیکٹ کے کارِ خیر کو بھی تقویت پہنچائے گی۔
تحریر: عبدالشکورابی حسن