سیالکوٹ اور لاہور میں بارشوں کے باعث حادثات ، 9 افراد جاں بحق

Accidents

Accidents

لاہور (جیوڈیسک) سيالکوٹ اور لاہور میں بارش کے باعث مکانوں کی چھت گرنے کے الگ الگ واقعات میں 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سیالکوٹ میں تیز بارش کے دوران گجر ٹاؤن کے علاقے میں مکان کی چھت گرگئی۔

حادثے میں ملبے تلے دب کر 6 بچے اپنی ماں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ مرنےوالے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں بچوں کے والد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہيڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ادھر لاہور اور گردو نواح میں آندھی اور بارش سے گجرپورہ کوٹ خواجہ سعید کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی۔ جس سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو ئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔