سیالکوٹ : دوران پنچایت دو گروپوں میں تصادم، 16 افراد زخمی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) گنہ خورد میں گلی بنانے کے تنازع پر جنرل کونسلر عارف اور ہارنے والے امیدوار شاہد سعید کے گروپوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی۔

کسی فیصلہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ڈنڈوں اور چھریوں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے 16افراد شدید زخمی ہو گئے۔

جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔