سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے غریب آدمی کو ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل موصول ہوا ہے جسے وہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔ متاثرہ شخص راحیل انجم کے مطابق اسے پہچلے ماہ ایک ہزار روپے کا بل آیا تھا جبکہ اس ماہ ایک لاکھ روپے مالیت سے زائد کا بل موصول ہوا ہے۔
جس پر اس نے محکہ سوئی گیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل اسے ادا کرنا ہوگا ورنہ اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں اسے زیادہ سے زیادہ بل تقریبا 6 ہزار روپے کا موصول ہوا تھا۔ جبکہ موسم گرما کے اس ماہ میں بل اتنا زیادہ ہے کہ وہ پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے پچھلے ماہ بل کے ہونٹس اس ماہ سے تھوڑے سے زائد ہمیں اس نے درخواست کی ہے کہ اس کے مسلئے کا حل کیا جائے۔