سیالکوٹ(جیوڈیسک)سیالکوٹ میں نجی اسکول کی ٹیچر نے دوسری جماعت کے دو بچوں کومبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سمبڑیال کے محلے تاج پورہ کے رہائشی حسنین اور ایمن کو اسکول ٹیچر نے معمولی شرارت کرنے پر تشدد کانشانہ بنایا۔
بچوں کی والدہ زبیدہ کے مطابق جب انھیں اطلاع ملی تو وہ اسکول گئیں جہاں ان کا بیٹا حسنین بیہوش پڑا تھا۔ شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر والدین نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دے دی۔ ڈی پی او سیالکوٹ ہمایوں بشیر تارڑ کاکہناہے کہ والدین کی شکایت پرانکوائری کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔