سیالکوٹ/راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے راولپنڈی اور سیالکوٹ کے میئرز اور ڈپٹی میئرز بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
پنڈی سے میئر کے لئے سردار نسیم اور ڈپٹی میئر کے لئے چودھری طارق کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ سیالکوٹ سے میئر کے لئے توحید اختر اور ڈپٹی میئر کے لئے بشیر احمد کے مقابلے پر بھی کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
میئر اور ڈپٹی میئر کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔