سیالکوٹ: 65 لاکھ روپے کی بنک ڈکیتی، مقدمہ درج

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں ڈاکو نجی بنک سے 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کمشنر روڈ پر نجی بنک میں موجود عملے نے دیے گئے بیان میں بتایا۔

کہ خاتون سمیت تین ملزمان نے انھیں یرغمال بنایا اور 65 لاکھ روپے، سی سی ٹی وی ویڈیو لیکر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کے وقت بنک میں چار ملازمین موجود تھے۔ کوتوالی پولیس نے بنک کے عملے پر شک اظہار کیا ہے جبکہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔